My Writings: expressions over time: مختصر بلاگ

A collection of stories , travelogues , and essays in Urdu and English languages

Read The Best of Best !!

Showing posts with label مختصر بلاگ. Show all posts
Showing posts with label مختصر بلاگ. Show all posts

Monday, August 8, 2016

ذرا ٹھہرجاؤ

3:00:00 PM 0
ذرا ٹھہرجاؤ
اس ذندگی کے میلے میں کس قدر جھمیلے ہیں!
میں تو تھک گئی ہوں اپنے انا کے بت سنھبالتے ہوئے- نازک اتنے ہیں کے ذرا سی خراش برداشت نہیں کر سکتے- پھر دن لگ جاتے ہیں ان خراشوں کو مٹاتے ہوئے-
دوسری جانب روز مرّہ کی ذمہ داریوں کا ایک سلسلہ ہے جو کہ سمٹنے میں نہیں آتاـ سمٹے بھی کیسے ؟ بڑا گھر ہے اس کے ساتھ مہنگی گاڑی بھی ہے-گھر کا ایک ایک فرد کوہلو کے بیل کی طرح کام کاج میں جتا رہتا ہے تبھی تو اتنا شاندار طرزِ ذندگی اپنایا ہوا ہے-
اف کتنے کام ہیں جو کہ نمٹانے ہیں- پھر بھی ایک خلش ہے جو کہ تڑپا رہی ہے - اندر ہی اندر کھائے جا رہی ہے- دل چاہتا ہے ذرا رک جاؤں - پوچھوں اپنے آپ سے - کس کے لیے ہے یہ سب بھا گ دوڑ ؟ کیا واقعی میں یہی چاہتی ہوں یا کہ کچھ اور بھی ہے جسں کی تمنا یہ دل کرتا ہے - نجانے دنیا کی یہ تمام آسائشیں مل کر بھی قلب کو اطمینان نہیں دلا سکتیں- لا حاصل جستجو میں سکون کیسے حاصل کریں؟

Thursday, February 18, 2016

خوشی کیا ہے؟

6:24:00 PM 0
خوشی کیا ہے؟


اگر آ پ کو ایک گھنٹے کی خوشی چا ہیے تو کچھ دیر کے لیے آنکھیں موند کر کےسو جائیے- ایک دن کی خوشی حاصل کرنے کے لیے نہر کے کنارے بیٹھ کر مچھلیاںپکڑیے- ایک سالہ خوشی کے لیے تگ و دو کیجیے کہ کہیں سے کو ئ قیمتی اثا ثہ ہاتھ آ جائے- ہاں اگر دائمی خوشیاں چاہتے ہیں تو لوگوں کے دکھ بانٹیےـ    چینی کہاوت 


  

Wednesday, February 17, 2016

ںا کامی سے ہاتھ ملاتی کامیابی

8:12:00 PM 0
ںا کامی سے ہاتھ ملاتی کامیابی
ہر کوئ زندگی میں کامیاب اور کامران ہونا چاہتا ہے-لیکن منزل پر پہنچنے کے لیے پہلے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے-دنیا کے بڑے بڑے نام کئ بار کی نا کامییوں کے بعد ہی اونچے مقام پر پہنچے ہیں-